راولپنڈی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

تحصیل کہوٹہ کے علاقے نوگراں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے اور اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا  شروع کر دیے گئے ہیں اور مقتولین کی  شناخت نصیر ، بشارت اور شہزاد اکبر   کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شہزاد علی اور غضنفر خان زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول آپس میں رشتہ دار ہیں تاہم مزید تفصیلات و وجوہات کے لیے چھان بین کی جارہی ہے تاکہ صورت حال واضع ہو۔

کہوٹہ میں تہرے قتل کے واقعے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے اور قتل کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Similar Posts