صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ بولان کے علاقے دوسا کراس کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق 28 مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ بالاناڑی کے علاقے دوسا کراس کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث خطرناک حادثے کا شکار ہو کر پل سے ٹکرا گئی جس کے بعد مسافر کوچ کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 28 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز جوان اور 1122 ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لئے پہنچ گئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو 1122 سینٹر بختیار آباد، ڈویژنل اسپتال سبی اور دیگر اسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے زخمیوں میں بچے،خواتین بھی شامل ہیں زخمیوں میں بعض افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔