واٹس ایپ صارفین اب موبائل نمبر کے بجائے ’یوزر نیم‘ سے اکاؤنٹ بناسکیں گے

0 minutes, 0 seconds Read

واٹس ایپ نے صارفین کی رازداری کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے، جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کا منفرد یوزر نیم بناسکیں گے۔

پیغام رسانی کے لیے دنیا بھر میں استعمال ہونے والی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ جلد ہی صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب اپنی مرضی سے ایک منفرد یوزر نیم منتخب کر سکیں گے، جس کی مدد سے وہ بغیر اپنا فون نمبر ظاہر کیے رابطہ قائم کر سکیں گے۔

واٹس ایپ پیغامات ٹیکسٹ میں تبدیل، نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق، یہ نیا فیچر اُن افراد کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا جو کسی اجنبی، پیشہ ور یا کاروباری رابطوں میں رہتے ہیں اور اپنی نجی معلومات کو مخفی رکھنا چاہتے ہیں۔

یوزر نیم حروف اور اعداد پر مشتمل ہوگا اور ہر صارف کو ایک یونیک نام منتخب کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس کے ذریعے رابطہ کرنے پر فون نمبر ظاہر نہیں ہوگا، جس سے صارف کی رازداری کا مکمل تحفظ ممکن ہو سکے گا۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا خطرہ، ’زیرو کلک ہیکنگ‘ سے کیسے محفوظ رہیں؟

اس کے علاوہ، صارفین اب صرف یوزر نیم کے ذریعے دیگر افراد کو تلاش بھی کر سکیں گے، جس سے رابطہ قائم کرنے کا عمل مزید سہل اور محفوظ ہو جائے گا۔

فی الحال یہ فیچر تجرباتی مراحل میں ہے اور عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، تاہم جلد ہی اسے واٹس ایپ کی موبائل ایپلیکیشنز میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کا یہ اقدام نہ صرف صارفین کی ذاتی معلومات کے تحفظ کی سمت ایک مؤثر قدم ہے بلکہ اس سے ایپ کی افادیت اور اعتماد میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

Similar Posts