خیبرپختونخوا میں طوفان اور آندھی سے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر آندھی اور طوفان مخلتف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مہمند میں ماربل درنگ میں آسمانی بجلی گرنے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تخت بھائی میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جان سے گئے ، حادثات میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

ضلع مہمند تحصیل صافی کے علاقے خانقاہ ماربل درنگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال غلنئی اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نواگئی منتقل کردیا گیا۔

مردان کے تحصیل تخت بھائی کے علاقہ اسلام آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق لاشوں کو تحت بھائی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

مردان کے مختلف علاقوں بخشالی چمڈھیری روڈ، منگاہ اور رستم پیشکنڈو سمیت کئی مقامات پر دیواریں گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسی طرح ضلع ملاکنڈ اور سوات میں بھی تیزاندھی اورگرج چمک کے ساتھ تیزبارش کی وجہ سے فیڈرزپربجلی کی فراہمی معطل رہی۔

سوات مین بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں ، ر آڑو باغات گندم، سبزیاں اور پھل کی فصلیں بری طرح متاثر ہوگئیں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Similar Posts