9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس: پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 11 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

0 minutes, 0 seconds Read

انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی تھانہ رمنا حملے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبد الطیف سمیت 11 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا کہ ملزمان نے تھانہ رمنا پر حملہ کیا، موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی اور پولیس پر قاتلانہ حملہ کیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ 24 گواہوں نے عدالت میں شہادتیں دیں۔ دہشت گردی کی دفعات کے تحت ملزمان کو دس سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ تھانہ جلانے، پولیس پر حملے اور مجمع بنا کر جرائم کرنے پر پانچ سال کی سزا، کارسرکار میں مداخلت پر تین ماہ قید اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کی سزا بھی سنائی گئی۔

فیصلے کے بعد عدالت میں پیش ہونے والے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Similar Posts