ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب

0 minutes, 0 seconds Read

ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے بارے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔

ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے سے متعلق اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا۔ پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس 2 جون کو ہوگا ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں فورم ڈیجٹل کرنسی بارے حکمت عملی کا جائزہ لے گا اور ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔

اجلاس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کو منظم کرنے کے لی ضابطہ کار تیار کرنے بارے غور ہوگا۔ ضابطہ کار کے تحت عالمی معیارات اور تکنیکی ترقی کو مدنظر رکھا جائے گا۔

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام بارے مشاورت ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو نگرانی کیلئے بطور ریگولیٹر کام کرے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق کونسل کا مقصد محفوظ، شفاف اور جدت پسندانہ ماحول کو فروغ دینا ہے، معاون خصوصی بلال بن ثاقب بطور سی ای او پی سی سی شریک ہونگے۔

گورنر، اسٹیٹ بینک ، چیئرمین ایس ای سی پی بطور کونسل رکن شریک ہونگے۔ سیکریٹری قانون و انصاف سیکرٹری، وزارتِ آئی ٹی بھی اجلاس کا حصہ ہونگے۔

Similar Posts