بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے حالیہ بیانات میں ٹرمپ کے ثالثی کردار کو یکسر مسترد کر دیا کہا بھارت نے پاکستان کے ساتھ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے کسی بات چیت پر کبھی اتفاق نہیں کیا۔

کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے حالیہ بیانات میں واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان محض پیغامات اور رابطہ کاری کی حد تک کردار ادا کیا اور اسے ثالثی کہنا گمراہ کن ہے۔

ششی تھرور کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ ٹرمپ کی ثالثی پرکبھی اتفاق نہیں کیا، ٹرمپ کی ثالثی دراصل ثالثی ہے ہی نہیں، امریکی صدر نے صرف پیغامات اور بات چیت کا کردارادا کیا، یہ ثالثی نہیں۔

’پاکستان کے پاس مزید جدید ترین ہتھیار موجود ہیں‘، ششی تھرور نے مودی کو خبردار کردیا

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو کئی فون کالز تو ضرور کیں مگر یہ ثالثی نہیں تھی، ششی تھرور کا کہنا تھا کہ ٹرمپ میں صدر کے اوصاف نہیں ہیں۔

دوسری طرف بھارتی دفاعی ماہرین نے کہا ہم نے کبھی امریکہ اور ٹرمپ کو ثالث کے طور پر تسلیم نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پس پردہ امریکی ثالثی کی درخواست کی تھی، اور اب اس کی تردید محض سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

مذہب سے سیاسی فائدہ نہ اٹھایا جائے، ششی تھرور کی بی جے پی پر شدید نکتہ چینی

واضح رہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارت نے اپنی بے بسی چھپانے کے لیے امریکہ سے سیزفائر کی مدد مانگی تھی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت یہ دعویٰ کرتا ہے کہ امریکی صدر ثالثی کے دعوے دار نہیں ہو سکتے، ششی تھرور کا بیان منافقت پر مبنی ہے، درحقیقت بھارت نے ہی امریکہ کو ثالثی کے کردار کی درخواست کی تھی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی ششی تھرور کی اہلیہ کے قتل کیس کو بطور بلیک میلنگ استعمال کر رہی ہے، مودی سرکار کی ایما پر ششی تھرور عالمی سطح پر مخصوص بیانیہ بنا رہا ہے۔

Similar Posts