پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےضلع لسبیلہ میں اوتھل کےقریب آرسی ڈی شاہراہ پر ٹرک اورکار میں تصادم سےکار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، جاں بحق چاروں افراد کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات نے 11 افراد کی جان لے لی

پنجاب کے شہروزیرآباد گیمن پل کے قریب مسافر بس نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا۔

چوبارہ میں مسافر وین نے رکشے کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں مونسپل کمیٹی کے صفائی عملے کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

سندھ اور پنجاب میں ٹریفک حادثات نے 13 افراد کی جان لے لی

ٹیکسلا میں بدرموڑکے قریب جی ٹی روڈ پرتیز رفتار ڈمپر نے خاتون کوکچل دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپرکوتحویل میں لےکرڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔

ادھر سندھ کے شہر ڈہرکی میں قومی شاہراہ پر تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار رشید نامی شخص جان سے گیا، پولیس نے ٹرالرکے ڈرائیور کوگرفتارکرلیا۔

Similar Posts