چین کا پیرا گلائیڈرغلطی سے 27 ہزار 800 فٹ کی بلندی پر جا پہنچا

0 minutes, 0 seconds Read

چین کا پیراگلائیڈرغلطی سے ستائیس ہزار آٹھ سو فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا۔ پچپن سالہ پینگ یوژیانگ چین کے شمال مغرب میں پیراگلائیڈنگ کررہا تھا کہ اچانک اسکا گلائیڈر ہوا کے ایک تیز جھونکے سے اوپر ہی اٹھتا گیا اور وہ بادلوں میں پہنچ گیا۔

چین کے شمال مغرب میں پیراگلائیڈنگ کرنے والے ایک شہری کو ہوا کے اچانک دباؤ نے آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

55 سالہ پینگ یوژیانگ پیرا گلائیڈنگ کے دوران ایک تیز جھونکے کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں اس کا گلائیڈر بے قابو ہو کر بلند ہوتا گیا اور وہ 27,800 فٹ کی بلندی تک جا پہنچا۔

بعدازاں، خوش قسمتی سے پینگ یوژیانگ بحفاظت نیچے اترنے میں کامیاب ہو گیا۔

منفی چالیس ڈگری اور آکسیجن کی کمی کے باعث پینگ کچھ دیر بے ہوش بھی رہا لیکن پھر خوش قسمتی سے نیچے آگیا۔

پینگ نے بتایا کہ ”میں نیچے اترنا چاہتا تھا لیکن گلائیڈر مسلسل اوپر جاتا رہا یہاں تک کہ میں بادلوں میں کھو گیا۔“ شدید بلندی پر درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور آکسیجن کی کمی کے باعث وہ کچھ دیر کے لیے بے ہوش بھی ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بلندی پر بغیر کسی حفاظتی آکسیجن سسٹم کے زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔

Similar Posts