کراچی: لانڈھی میں ٹرالر نے اسسٹنٹ پروفیسر کو روند ڈالا ، ڈرائیور فرار

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچرموڑ کے قریب ٹریلر نے اسسٹنٹ پروفیسر کو کچل دیا۔ 35 سالہ افتخاراحمد 4 بچوں کے باپ تھے۔ ٹرالر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

لانڈھی کے علاقے فیوچر موڑ کے قریب ایک ہولناک حادثے میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار شہری کو روند ڈالا۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ افتخار احمد کے نام سے ہوئی ہے جو سرکاری کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرالر کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا، جس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو قبضے میں لے لیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

افتخار احمد چار بچوں کے باپ تھے، جن کی ناگہانی موت نے علاقے میں کہرام مچا دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک پر پابندی نہ لگانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت روزانہ کی بنیاد پر قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے۔

Similar Posts