سوراب میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید اے ڈی سی ہدایت اللہ بلیدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
بھاگ سے تعلق رکھنے والے سوراب واقعے کے شہید ایڈیشنل کمشنر ریونیو ہدایت اللہ بلیدی کی میت ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی علاقے بھاگ شہر پہنچائی گئی۔
ہیلی کاپٹر نے بھاگ شہر کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں لینڈ کیا، جہاں سے شہید کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے ان کے گھر ارباب محلہ منتقل کیا گیا۔ شہید کی آمد پر علاقے میں غم کی فضا چھا گئی، ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا سسکیوں سے گونج اٹھی۔
سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا سرکاری افسر کے گھر پر حملہ، اے ڈی سی آر ہدایت بلیدی شہید
شہید کی نماز جنازہ میں کمشنر نصیرآباد، ڈپٹی کمشنر کچھی، ایف سی افسران، پولیس، لیویز، علاقائی
عمائدین اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پولیس اور لیویز کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
بعد ازاں شہید ایڈیشنل کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو آبائی قبرستان باغ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں عزیز وقارب ، شہریوں اور سیکیورٹی و ضلع حکام نے شرکت کی۔