خیبرپختونخوا کے دو شہروں میں دھماکے، دو افراد جاں بحق، املاک کو نقصان

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا کے شہروں بنوں اور کوہاٹ میں دھماکوں کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات پیش آئے ہیں، جن میں ایک زیر تعمیر عمارت اور ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بنوں کے تھانہ ککی کی حدود میں واقع نیکم ککی کے علاقے میں ریسکیو 1122 کے زیر تعمیر دفتر کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے عمارت میں نصب بارودی مواد کے ذریعے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی: گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش، بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

دوسری جانب کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل کے گاؤں آخورال میں زوڑ آخور ٹیوب ویل کے قریب ایک گھر میں پراسرار دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

Similar Posts