تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے آخری میچ میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

پاکستانی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب ، محمد حارث ، حسن نواز، شاداب خان ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، حسن علی ، عباس آفریدی اور ابراراحمد شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کا اسکواڈ

بنگلہ دیش کی ٹیم میں لٹن داس ( کپتان )، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، پرویز حسین، ذاکر علی ( وکٹ کیپر)، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، خالد احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Similar Posts