اداکار یاسر حسین کی انوکھی خواہش کیا ہے ؟

0 minutes, 0 seconds Read

اداکار اور ٹی وی میزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ بچے زیادہ ہونے چاہئیے اور ساتھ ہی کہا کہ جس حساب سے لوگوں کے وسائل ہیں اس حساب سے بچے بھی زیادہ ہونا چاہئیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ بچوں سے متعلق اپنی پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کے 11 بہن بھائی ہیں جنہوں نے محنت سے اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کی۔

یاسر حسین بتاتے ہیں کہ ہم بھی بہت سارے بہن بھائی ہیں اور اسکے باوجود ایک چھوٹے سے گھر میں ہنسی خوشی اپنی زندگی گزاری ہے۔

انہوں نے آج کے دور میں 12 بچوں کی تذکرے پر اپنا نقطہ نظر دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ صحیح وقت اور تعلیم ہر بچے کو دیں، تو بڑے خاندان میں بھی تربیت ممکن ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ وہ بچوں کے بہت شوقین ہیں اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ 12 بچوں کے خواہشمند ہیں، تو یاسرحسین نے خوش ہو کر کہا کہ آپ کے منہ میں گھی شکر۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیکھا جائے کہ پاکستان میں جتنی بھی بڑی اداکارائیں ہیں، انہیں مقبولیت اور شہرت بچوں کی پیدائش کے بعد ملی اور بچوں سے کسی کے کام میں کوئی فرق نہیں پڑتا، جس میں ٹیلنٹ ہوگا، وہ کام کرتا رہے گا۔

Similar Posts