انڈونیشیا: کان میں خطرناک حادثہ، 19 افراد ہلاک 7 لاپتہ

0 minutes, 0 seconds Read

انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں ایک پہاڑی کان میں چٹان گرنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ، 12 افراد زخمی جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کے زندہ بچنے کی امید کم بتائی گئی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعے کی صبح مغربی جاوا کے شہر چیربون میں پیش آیا، جب اچانک چٹان گرنے سے مزدور اور بھاری مشینری دب گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی فوجی سربراہ محمد یسرون نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہم نے ایک اور لاش برآمد کی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے، جبکہ 7 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ہمیں خدشہ ہے کہ وہ بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے کھدائی کرنے والی مشینیں اور ریسکیو ڈاگز تعینات کیے گئے ہیں، تاہم تلاش کا عمل خطرناک اور مشکل ہے کیونکہ متاثرہ جگہ پر چٹانوں کی ساخت غیر مستحکم ہے۔

بنگلہ دیش کی نئی کرنسی سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

محمد یسرون نے کہا کہ ہمیں ریسکیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا، کیونکہ آپریشن کے دوران مزید چٹانیں بھی گر چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کان کو چلانے والی مقامی کمپنی قانونی طور پر کام کر رہی تھی، تاہم مغربی جاوا کے گورنر دیڈی ملیادی کے مطابق حفاظتی معیارات کی شدید کمی تھی۔ گورنر نے حادثے کے بعد فوری طور پر کان کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

روس نیٹو پر حملہ کب کرے گا؟ جرمن ڈیفینس چیف کا دعویٰ

انڈونیشن حکام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Similar Posts