ملک کے بالائی علاقوں میں 3 سے 5 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کے دوران میدانی علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نمی سے بھرپور ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 3 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 5 جون تک اثرانداز رہے گا۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
ملک بھر میں موسم گرم، بعض علاقوں میں بارش کا امکان
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارشوں سے تباہی، مختلف واقعات میں 12 افراد جاں بحق
اسی طرح کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، مختلف اضلاع میں 2 سے 5 جون کے دوران بیشتر اضلاع ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے دیگر علاقوں سیالکوٹ، ناروال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں 2 سے 5 جون کے دوران آندھی اور تیز جھکڑ چلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران موسم میدانی علاقوں میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔