ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 بنائے، نواز شریف

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، میزائل ٹیکنالوجی دی، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 بنائے، پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اسے مسلم لیگ ن بتدریج بہتربنارہی ہے۔

خصوصی طیارے سے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہر شعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں، معیشت بہتر ہورہی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیئے، ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی، مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 بنائے۔

یاد رہے کہ نوازشریف لندن میں طبی معائنہ کروائیں گے، صدر ن لیگ نوازشریف عید بھی لندن میں منائیں گے۔

Similar Posts