منڈی بہاؤالدین میں پٹرول پمپ پر آگ لگ گئی، آئل ٹینکر بھی لپیٹ میں آ گیا

0 minutes, 0 seconds Read

منڈی بہاؤالدین میں پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے تیل منتقلی کے دوران آگ لگ گئی جس نے پیٹرول پمپ اور وہاں موجود ایک ٹرک بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کے مطابق آئل ٹینکر میں 15000 لیٹر پٹرول تھا۔

منڈی بہاؤالدین کے علاقے میں ایک پٹرول پمپ پر اس وقت خوفناک آگ بھڑک اٹھی جب آئل ٹینکر سے تیل کی منتقلی جاری تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر میں 15 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا، جو آتشزدگی کے باعث مکمل طور پر لپیٹ میں آ گیا۔

آگ نے نہ صرف پٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں لیا بلکہ وہاں موجود ٹرک بھی جل گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں ہر طرف دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Similar Posts