وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے تھانہ سنبل کی حدود میں قتل کی واردات ہوئی ہے، جہاں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 13 میں تھانہ سنبل کی حدود میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا، ثنا یوسف کا تعلق چترال سے ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کو گھر آئے مہمان نے 2 گولیاں ماری اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دی جبکہ تھانہ سنبل پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔