شہر قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے، جن کا مرکز ملیر کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا، جبکہ گہرائی 40 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کے مطابق اتوار سے اب تک 18 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب فالٹ لائن ایکٹو ہو چکی ہے، جس کے باعث زیر زمین انرجی جمع ہو رہی ہے۔ انرجی کے اخراج تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہیں گے۔
کراچی میں زلزلوں کی لہر معمہ بن گئی، 24 گھنٹوں میں 10 جھٹکے
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی جھٹکے محسوس کیے جانے کا خدشہ ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔