چکوال کے علاقے سنگوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون ٹیچر قتل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ 2 بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چکوال میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک خاتون ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ واقعے میں اس کی 2 بیٹیاں زخمی ہوئیں۔
پولیس کے مطابق سنگوالہ میں واقعے ایک رہائشی گھر میں رات کے وقت واردات پیش آئی، جہاں ڈاکو نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
گولیوں کی زد میں آکر خاتون ٹیچر موقع پر ہی دم تور گئی جبکہ ان کی 2 بیٹیاں زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واردات کے بعد ملزم گھر سے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔