اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 450 کی ریکارڈ سطح پر بند

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی رہی، بینچ مارک 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 20 ہزار 450 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی، وفاقی بجٹ میں متوقع چھوٹ اور شرح سود میں کمی کی امیدوں پر سرمایہ مارکیٹ میں سرگرم رہے، شیئرز کی خریداری کو ترجیح دی۔

پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 11 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔

بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 467 کمپنیز کے 57 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے کیے گئے، جن کی مالیت 26 ارب 82 کروڑ روپے رہی۔

Similar Posts