سوراب میں ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر باہر نکلنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

0 minutes, 0 seconds Read

بلوچستان کے ضلع سوراب میں ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر باہر نکلنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اہم حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کردیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوراب میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑا ایکشن متوقع ہے۔

سوراب میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید اے ڈی سی ہدایت اللہ بلیدی کی نماز جنازہ ادا

ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے محکموں نے ضلع میں مشتبہ سرگرمیوں کی نشاندہی کی ہے، جس کے بعد ضلعی حکام نے پیشگی حفاظتی اقدامات کے طور پر ان پابندیوں کا فیصلہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Similar Posts