ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اخراجات بل پر کڑی تنقید

0 minutes, 0 seconds Read

ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اخراجات بل پر شدید تنقید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے کہا کہ کٹوتی اور اخراجات کا بل امریکی صدر کا گھناونا اور مکروہ فعل ہے، ٹرمپ کے کٹوتی اور اخراجات بل کو مزید برداشت نہیں کرسکتا۔

ایلون مسک نے ایکس پر پیغام میں مزید لکھا کہ جنھوں نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا انہیں شرم آنی چاہیے۔

’تمہارے 13ویں بچے کی ماں ہوں‘، ایلون مسک کا انفلوئنسر کے دعوے پر ایک لفظی ردعمل

خیال رہے چند روز قبل ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے انہیں سرکاری اخراجات میں کمی کے ادارے کی اہم ذمہ داریاں تفویض کی تھیں۔

Similar Posts