فرائنگ پین چکنا کرنے کیلئے کھیرے کا استعمال، انٹرنیٹ پر نئی بحث

0 minutes, 1 second Read

انڈے ناشتے کی سب سے مقبول غذا میں شامل ہیں اور ان سے تیارکیے گئے مختلف پکوانوں کا ہر کسی کا الگ ذائقہ ہوتا ہے۔ تاہم، انڈے پکانے کے لیے عام طور پر تیل کی ضرورت ہوتی ہے، جس پر اکثر لوگ تشویش کا شکار رہتے ہیں۔

اس سلسلے میں، سوشل میڈیا کی ایک مشہور شخصیت جینا سیراینہ ڈوول نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ایک نیا ہیک متعارف کرایا ہے، جس کے مطابق انڈے پکانے کے لیے تیل کی ضرورت نہیں پڑتی۔

جوتے، سن گلاسز، جینز اور ہر چیز کی آرائش کے لیے زیورات ضروری کیوں؟

ویڈیو میں، جینا ایک کٹی ہوئی ککڑی کو پین کی سطح پر رگڑتے ہوئے دکھاتی ہیں، پھر اس کے بعد انڈے کو پین میں توڑ دیتی ہیں۔

ویڈیو کا کیپشن تھا: ”یہ ایک اطالوی دادی سے سیکھا اور اب سے کبھی تیل استعمال نہیں کروں گی۔“ آخرکار، جینا انڈے کو ٹوسٹ شدہ روٹی اور کٹی ہوئی ککڑی کے ساتھ سرو کرتی ہیں اور کیپشن میں یہ بھی لکھتی ہیں کہ ”مجھے اب سے شیف بلاؤ۔“

یہ ویڈیو اب تک 3.7 ملین ویوز کے ساتھ وائرل ہو چکی ہے، اور سوشل میڈیا پر صارفین اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔

مائیکروویو میں مچھلی کو دوبارہ گرم کرنا خرابی کا باعث کیوں ہے؟

بعض نے اس چال کو نیا اور دلچسپ قرار دیا، جبکہ دوسروں نے یہ سوال اٹھایا کہ ”کیا واقعی کھیرے کی ضرورت تھی؟ کیا پین پہلے ہی نان اسٹک نہیں تھا؟“

ایک اور نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ”کیا آپ نان اسٹک پین استعمال کرتے وقت کسی اور چیز کی توقع کر سکتے ہیں؟“

دوسری طرف کچھ صارفین نے اس انوکھی چال کو متاثر کن اور صحت مند قرار دیا، اور ایک نے تجویز کیا، ”زیتون کے تیل کا استعمال سب سے صحت بخش آپشن ہے۔“

اب سوال یہ ہے کہ آپ کا اس پین کو چکنائی دینے کے لیے کھیرے کے استعمال کے بارے میں کیا خیال ہے؟

Similar Posts