جلد کو جوان، تروتازہ اور داغ دھبوں سے پاک رکھنے کا قدرتی راز

0 minutes, 0 seconds Read

’وٹامن سی‘ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو ہمارے جسم اور جلد دونوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، آئرن جذب کرنے میں مددگار ہے، خون کی نالیوں کو صحت مند رکھتا ہے اور جلد کے حوالے سے چہرے پر قدرتی چمک لاتا ہے،کولیجن کی پیداوار بڑھاتا ہے، داغ دھبے اور ایکنی کے نشانات ختم کرتا ہے ان چند فوائد کے علاوہ بھی بہت کچھ فائدے ہمارے جسم، جلد اور بالوں کے لئے وٹامن سی میں پائے جاتے ہیں۔

آئیے اپنی جلد کی خوبصورتی کے لئے وٹامن سی کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ایک بہترین ٹونر تیار کرتے ہیں۔ جو نہ صرف جلد کو اندر سے صاف کرتا ہے بلکہ اسے قدرتی نکھار بھی دیتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کے خراب خلیوں کو دوبارہ بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے جلد میں تازگی، نرمی اور قدرتی چمک آتی ہے۔

طرز زندگی میں کی جانےوالی 5 آسان تبدیلیاں، بالوں کو صحت مند بنا سکتی ہیں

ٹونر بنانے کے لئے دو گلاس پانی کو اچھی طرح ابال لیں اورگرین ٹی یا سبز چائے کا ایک چمچ اس پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر تقریبا پانچ منٹ تک پکا ئیں۔ اچھی طرح جوش دینے کے بعد ٹھنڈا کریں جب گنگنا رہ جائے تو اس میں وٹامن سی کی ٹیبلیٹس یا پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس مکسچر میں چمچ بار بار چلاتی جائیں تا کہ کوئی گٹھلی نہ بنے۔ لیجیئے آپ کا ٹونر تیار ہے۔

اگر آپ چاہیں تو اس ٹونر میں کچھ قطرے گلاب کا عرق بھی شامل کر سکتی ہیں، یہ خشکی کو دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اگر جلد بہت زیادہ حساس ہے تو وٹامن ای کا ایک کیپسول بھی شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ نمی برقرار رہے۔

کیا آپ اپنی شادی پر یہ ہیئر اسٹائل بنوائیں گی؟ دلہن کے انوکھے انداز کی ویڈیو وائرل

وٹامن سی ٹونر کا بہترین استعمال کیسے کریں؟

چہرے کو صاف کر کے روزانہ دن میں دو مرتبہ روئی کی مدد سے لگائیں یا اسپرے کریں۔

آپ کا فوائد سے بھرپور وٹامن سی کا ایسا ٹونر جو آپ کی جلد پر کسی بھی قسم کے دانوں، داغ دھبوں، چھائیوں، فائن لائنز اور میل کو باہر نکالنے میں آپ کی مدد کرتا ہے، اور اگر اسی ٹونر کو آپ ویکس کے بعد چہرے پر لگائیں تو یہ سوتھنگ افیکٹ کا کام کرتا ہے اور جلد کو ٹھنڈا رکھنے میں سب سے سستا اور خاص راز ہے۔ ویکس یا فیشل کے بعد اسے بطور سوتھنگ سپرے استعمال کریں۔

جلد کے داغ دھبے اور ایکنی کے نشان مٹاتا ہے، چہرے کو گورا، صاف اور یکساں رنگت دیتا ہے۔ جلد کے کھلے مسام بند کرتا ہے، فائن لائنز اور بڑھاپے کے اثرات کم کرتا ہے، سن ٹین اور سورج کی شعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھتا ہے۔

Similar Posts