ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 2025، پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی

0 minutes, 0 seconds Read

ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کی جانب سے تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی گئی۔

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ کا انعقاد 26 سے 31 مئی 2025 کو ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے 6 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، چیمپئن شپ میں 5 کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی سے تھا۔

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

چیمپئن شپ میں 11 مختلف ممالک، جس میں پاکستان، تھائی لینڈ، عراق، ملیشیا، سری لنکا، انڈیا، ساؤتھ کوریا، ایران، متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب شامل تھے۔

کامیابی پر جتنا شکر ادا کروں کم ہے، جیولن تھرور ارشد ندیم

پاکستان ٹیم نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 گولڈ، 3 سلور اور 1 براؤنز میڈل حاصل کر کے وطن کا نام روشن کردیا۔

کھیل میں پاکستان آرمی نے 9 گولڈ، 2 سلور اور 1 براؤنز میڈل حاصل کیا۔

Similar Posts