کراچی: مائی کلاچی روڈ پر ڈمپر اور چنگچی رکشے میں تصادم، 10 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

شہر قائد میں واقع مائی کلاچی روڈ پر علی الصبح پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں چنگچی رکشے اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

حادثہ صبح کے وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ڈمپر نے چنگچی رکشے کو ٹکر مار دی، جس میں متعدد مسافر سوار تھے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں، جبکہ ڈمپر اور رکشے کو کرین کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ حادثے کے باعث متاثرہ سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی جو بعد ازاں بحال کر دی گئی۔

Similar Posts