کراچی کیلئے بجلی سستی اور باقی ملک کیلئے مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

0 minutes, 0 seconds Read

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی اور کراچی کے لیے بجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاوہ ملک بھر کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، اس حوالے سے نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمی اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اضافے کا اطلاق جون کے بجلی کے بلوں میں ہوگا جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل اسٹیشنز پر بھی نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نیپرا کے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جون کے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

Similar Posts