اسرائیل کے محصور غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 10 فلسطینی شہید

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیل کی جانب سے محصور غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ آج صبح سے اب تک 10 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سب سے ہولناک حملہ المواسی کے علاقے میں ہوا جہاں بے گھر افراد کے خیموں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں چھ افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ متاثرہ افراد وہ تھے جو پہلے ہی اپنے گھروں سے محروم ہو چکے تھے۔

اسرائیلی فضائیہ نے زیتون کے علاقے میں ایک رہائشی گھر کو نشانہ بنایا، جس میں تین فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پرسلامتی کونسل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا ہے

ادھر خان یونس میں ایک فوجی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کو دو یرغمالیوں کی لاشیں ملبے سے ملیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ دونوں افراد حماس کی قید میں تھے اور کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے موجودہ عسکری سربراہ عزالدین الحدید کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی جاری، مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

عزالدین الحدید کو محمد سنوار کی شہادت کے بعد القسام بریگیڈ کی قیادت سونپی گئی تھی اور وہ غزہ میں حماس کی اعلیٰ قیادت کی آخری سینئر شخصیت تصور کیے جا رہے تھے۔ تاہم حماس کی جانب سے محمد سنوار اور عزالدین الحدید کی شہادت کی ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔

غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 36,607 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں اور متاثرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے صورتحال کو سنگین انسانی بحران قرار دے رہے ہیں۔

Similar Posts