عید الاضحیٰ کی خوشیاں عید کے مخصوص کھانوں کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں، ایسے موقعے پربہت سے لوگ گوشت کے ذائقوں میں محو ہو جاتے ہیں۔
لیکن اس دوران اپنے نظام ہاضمہ کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، کیونکہ زیادہ گوشت اور معمولات سے ہٹ کر غذا کا استعمال معدے کی شکایتیں اور ہاضمے کے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔
قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک فریز کرکے استعمال نہ کریں
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ گوشت پروٹین کا اہم ذریعہ ہے، لیکن اس میں موجود چربی کی زیادتی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ لہذا عید کے دوران معتدل اور متوازن غذا کھانا ضروری ہے۔
نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے احتیاطی تدابیر
سلاد اور رائتے کا استعمال بڑھائیں
عید کے دسترخوان پر کچی سبزیاں، دہی، پودینہ اور ہری مرچ کا رائتہ شامل کریں۔ یہ ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور معدے کی صحت کے لیے مفید ہے۔
عید قرباں میں گوشت کو محفوظ رکھنے کے بہترین طریقے،غذائیت اور تازگی کا خاص خیال رکھیں
آہستہ آہستہ اور چبا کرکھائیں
کھانے کو اچھی طرح چباکر اور آہستہ آہستہ کھائیں تاکہ معدہ آسانی سے ہضم کر سکے۔
چائے اور بلیک کافی سے بچیں
کیفین والے مشروبات کی جگہ سبز چائے کو اپنے معمولات کا حصہ بنائیں تاکہ نظام ہاضمہ کی صحت بہتر ہو۔
ورزش اور چہل قدمی
کھانے کے بعد تھوڑی سی چہل قدمی کریں۔ اس سے اضافی کیلوریز جلتی ہیں اور جسم میں توانائی کی سطح بہتر رہتی ہے۔
یمن کی روایتی تیز مسالوں سے تیار چٹ پٹی ذائقہ دار ڈش ’کیبڈا‘ بنائیں
پانی کا استعمال بڑھائیں
عید کے دن زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔ صبح نہار منہ 4 گلاس پانی پینے سے معدہ صاف رہتا ہے اور کھانا آسانی سے ہضم ہوتا ہے۔
فائبر کی مقدار بڑھائیں
سبزیاں اور دالیں اپنی غذا کا حصہ بنائیں یا اسپغول کے چھلکے کا استعمال کریں تاکہ ہاضمہ مضبوط رہے۔
پھلوں کا استعمال
جوس نکال کر پینے کی بجائے براہ راست پھل کھائیں تاکہ جسم کو زیادہ فائبر مل سکے۔
غذا کے درمیان وقفہ رکھیں
کھانے کے درمیان کم از کم 8 گھنٹے کا وقفہ رکھیں تاکہ ہاضمہ آرام سے کام کرے۔
یاد رکھیں عید کی خوشیاں گوشت اور ذائقے کے ساتھ مکمل ہوتی ہیں، لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ گوشت کے ساتھ سبزیوں، دالوں اور پانی کا استعمال کریں تاکہ نظام ہاضمہ متوازن اور صحت مند رہے۔
یہ چند احتیاطی تدابیر آپ کو عید کے کھانوں کا لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ معدے کی شکایتوں سے بچا سکتی ہیں۔ خوش رہیں، صحت مند رہیں اور عید کے کھانوں کا بھرپور مزہ لیں۔