رواں سال کتنے عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی؟ اعداد و شمار جاری

0 minutes, 0 seconds Read

رواں سال 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔

حجاج کرام نے وقوف عرفہ اور مزدلفہ کے بعد آج جمرہ عقبہ کی رمی کی، قربانی اور حلق کرانے کے بعد احرام کھول دیا۔

حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں اللہ کی یاد میں گزاری، طلوع آفتاب کے بعد حجاج کرام نے جمرہ عقبہ پر رمی کی اور پھر دم شکر یعنی جانور قربان کرنے کے بعد حلق کرایا۔ اور پھر احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوگئے۔

رواں سال حج میں ’ہیٹ اسٹروک‘ کے واقعات میں 90 فیصد کمی ریکارڈ

طواف زیارت کے بعد حجاج کرام 11 اور 12 ذوالحج منی میں قیام کریں گے اور پھر اپنے وطن روانگی کے قبل طواف وداع کریں گے۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ وزارت شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال 171 ممالک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی جب کہ سعودی عرب سے اس سال 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد حج ادا کیا۔

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سمیت کئی ممالک میں آج عیدالاضحٰی منائی جا رہی ہے

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 تھی جب کہ 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین نے حج ادا کیا۔

Similar Posts