کراچی: سائٹ ایریا میں مل مالک کا ملازمین پر بدترین تشدد، ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کےعلاقے سائٹ ایریا میں واقع نجی ٹیکسٹائل مل میں مالک اشفاق میمن نے ملازمین کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مل مالک کی جانب سے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔

شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع ایک نجی ٹیکسٹائل مل میں ملک اشفاق میمن کی جانب سے دو ملازمین پر بدترین تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ آج نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

کی پیڈ موبائل کی چوری کا الزام: بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان چل بسا

ذرائع کے مطابق مل مالک نے ملازمین نعمان اور خلیق پر پہلے بدزبانی کی، پھر راڈ سے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازم بار بار رحم کی اپیل کرتا رہا، لیکن اشفاق میمن تشدد سے باز نہ آیا۔

متاثرہ ملازم نے اعلیٰ حکام سے انصاف اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے۔

Similar Posts