بڑی عید پر آلائشیں ٹھکانے کون لگائے گا؟ کراچی میں ڈمپرز ایسوسی ایشن میں اختلاف سامنے آگئے

0 minutes, 0 seconds Read

بڑی عید پر آلائشیں ٹھکانے کون لگائے گا؟ کراچی میں ڈمپرز ایسوسی ایشن میں اختلاف سامنے آ گئے حاجی لیاقت محسود کے اعلان کے بعد انصاف ٹرک اینڈ ڈمپرز ایسوسی ایشن کا حاجی لیاقت محسود سے لاتعلقی کا اعلان کردیا کہا دیگر شہروں کی طرح کراچی بھی میرا شہر ہے شہریوں کو تکلیف دینے کی سازش ہو رہی ہے

حاجی لیاقت محسود کی سربراہی میں آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت اور کمشنر کراچی کی طرف سے ڈمپرز پر غیر منصفانہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے وہ عید کے دنوں میں آلائشیں اٹھانے سے قاصر ہیں۔

لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ موجودہ پابندیاں ڈمپر مالکان کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہی ہیں اور اس صورت حال میں ان کی ایسوسی ایشن عید پر کام نہیں کرے گی۔

جانوروں کی اوجھڑی نکالنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، میئر کراچی کا آئی جی سے رابطہ

کراچی میں کئی مقامات سے آلائشیں اٹھانے میں تاخیر

دوسری جانب انصاف ٹرک اینڈ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے حاجی لیاقت محسود سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے عید پر آلائشیں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پریس سیکریٹری علی زمان نے کہا ہے کہ یہ شہر ہمارا بھی ہے اور ہم شہریوں کو تکلیف پہنچانے کی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے کے واقعات اور اس کے نتیجے میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے اور وہ کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہوں گے۔

Similar Posts