روس نے یوکرین پر آفت ڈھا دی، روسی بیلسٹک میزائل حملے میں 31 افراد ہلاک ، 84 زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

یوکرین کے شمالی شہر سومی کے مرکز میں روسی بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 84 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پر یہ حملہ رواں رواں برس کا سب سے ہلاکت خیز حملہ بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی قرار دیا اور عالمی برادری سے روس کے خلاف سخت ردعمل کا مطالبہ کیا۔

یوکرینی صدر نے حملے کی ویڈیو بھی شئیر کی جس میں حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور تباہ شدہ گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں۔

مسلمان مخالف وقف بل کے باعث پورا بھارت ہنگاموں کی لپیٹ میں، 3 ہلاکتیں 138 گرفتار

انہوں نے لکھا کہ یہ حملہ اس دوران ہوا جب لوگ گرجا گھروں میں عبادت کے لیے جا رہے تھے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکا اور یورپ سے روس پر سخت دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس اسی قسم کا خوف پھیلانا چاہتا ہے یہی وجہ ہے جنگ کو طول دے رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کبھی بیلسٹک میزائلوں اور فضائی بمباری کو نہیں روک سکتے۔

Similar Posts