حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری کی تیاری کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سال 2022 کے ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
مزید براں گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کے لیے 3 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے لیے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج بھی پیش کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔
نئے وفاقی بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے
وزارت خزانہ کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد یہ تجاویز بجٹ تقریر کا حصہ بنائی جائیں گی۔ سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے مجوزہ اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مزید بہتری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
نئے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 17,500 ارب روپے مقرر کیے جانے کا تخمینہ
واضح رہے کہ آئندہ بجٹ چند روز میں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس میں دیگر اہم شعبوں کے لیے بھی پالیسی اقدامات متوقع ہیں۔