عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کا آغاز، ملک بھر میں مذہبی عقیدت سے منائی جا رہی ہے

0 minutes, 0 seconds Read

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں اور دیہی علاقوں میں نمازِ عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ دارالحکومت اسلام آباد میں بھی نمازِ عید کے وسیع اجتماعات دیکھنے میں آئے جہاں لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور خوشیوں میں شریک ہوئے۔

کراچی میں گرومندر پر واقع معروف سبیل والی مسجد میں سب سے پہلے نماز عید ادا کی گئی۔ اس موقع پر معروف مذہبی رہنما مولانا منیب کشمیری نے نماز پڑھائی اور اپنے خطاب میں امت مسلمہ، ملک کی ترقی و خوشحالی، امن و امان اور کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، قربانی، ایثار اور اتحاد کا پیغام

نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے ملک بھر میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری سنت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مستحق افراد کو گوشت تقسیم کر کے خوشیوں میں شامل کر رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عیدالاضحیٰ پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

عید کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جاتی رہی تاکہ شہری بلا خوف و خطر عبادات اور قربانی کی ادائیگی کر سکیں۔

Similar Posts