سینئر رہنما ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار نے عید کے موقع پر پریشان حال افراد کو خوشیوں کا حصہ بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی سے قوم کا حوصلہ بلند ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہینے کو قربانی اور ایثار کا مہینہ قرار دیتے ہوئے اشرافیہ سے قربانی لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ بجٹ میں غریب طبقے کی بجائے اشرافیہ پر ٹیکس عائد کیا جائے۔
کراچی میں سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاوق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریشان حال افراد کو بھی عید کی خوشیوں کا حصہ بنائیں، بھارت کیخلاف پاکستان کی کامیابی سے قوم کاحوصلہ بلند ہوا۔ اس وقت پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ یہ مہینہ قربانی اور ایثار کا مہینہ ہے، غریب طبقے نےاس ملک کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اب اشرافیہ کو قربانی دینا ہوگی، جو طبقہ آمدنی پر ٹیکس نہیں دیتا اس کو ٹیکس دینا چائیے، یہ قربانی کے ساتھ ساتھ بجٹ کا مہینہ بھی ہے۔
سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ملک میں یکجہتی کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیئے عوام کو ریلیف دینا ہوگا، امید کرتے ہیں ایم کیو ایم کی تجویز پر وفاقی بجٹ میں عمل کیا جائے گا، اس بار بجٹ میں عام عوام کے بجائے اشرافیہ سے قربانی لی جائے، تیل، گیس اور بجلی کی قیمتوں کو اب کم کرنا چائیے