صدر مملکت سے مختلف ممالک کے سفرا کی ملاقات، عیدالاضحٰی کی مبارکباد

0 minutes, 0 seconds Read

صدر مملکت آصف علی زرداری سے مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے ملاقات کی۔ صدر نے ملاقات کے دوران عیدالاضحٰی کی مبارکباد اور ایوان صدر آمد پر سفرا کا شکریہ ادا کیا
کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفراء نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت اور دوست ممالک کے سفراء کے درمیان عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔ صدر زرداری نے ایوانِ صدر آمد اور عید کی خوشیوں میں شریک ہونے پر تمام سفراء کا شکریہ ادا کیا۔

ایوانِ صدر میں یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر غیر رسمی تبادلہ خیال بھی ہوا۔

Similar Posts