اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ ہلکی بارش

0 minutes, 0 seconds Read

اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

دارالحکومت میں تیز آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور ارد گرد کے علاقوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ آندھی، بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ بیشتر علاقوں میں پھیلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش، موسم خوشگوار

پوٹھوہار، جہلم، مری، گلیات اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ موسم کی شدت سے بچا جا سکے۔

Similar Posts