پی سی بی ویمنز کرکٹرز کا عید شو، قربانی کے جانوروں کی باتیں اور بچپن کی یادیں تازہ

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام خواتین کرکٹرز نے عید شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچپن کی یادیں تازہ کیں اور عید الاضحیٰ کی خوشیوں کو یادگار انداز میں بیان کیا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ انہیں بکرا عید بہت پسند ہے، بہت کھانے بنتے ہیں اور رونق ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر محلے میں بھی بہت مزہ آتا ہے، جانور کھلے گھومتے ہیں۔

فاطمہ ثناء نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ مجھے پہلے سب عیدی دیتے تھے، اب میں عیدی دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان بننے کے بعد کسی نے عیدی نہیں دی، صرف دوستوں نے دی ہے۔

کرکٹر طوبہ حسن نے کہا کہ بچپن میں قربانی کے جانور کے ساتھ محلے کا چکر لگاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اب عید کا زیادہ وقت گھر پر گزرتا ہے۔

طوبہ حسن نے کہا کہ ٹورز پر عید ہو تو گھر اور دوستوں کی بہت یاد آتی ہے۔

طوبہ حسن نے اس موقع پر اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیملی کی سپورٹ کی وجہ سے کرکٹر بن پائی ہوں۔

Similar Posts