فلسطینیوں کیلئے امداد لے جانے والا فریڈم فلوٹیلا کا بحری جہازفلسطین کے قریب پہنچ گیا۔ امدادی جہاز پر سویڈن کی ایکٹوسٹ گریٹا تھن برگ سمیت 12 افراد سوار ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق فلسطین کی طرف رواں فریڈم فلوٹیلا کا امدادی جہاز ”مدلین“ مصر کے ساحلی علاقے سے آگے نکل کر فلسطینی پانیوں کے قریب پہنچ گیا ہے۔ امدادی مشن میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر فوری جنگ بندی اور محاصرے کے خاتمے کے لیے عملی قدم اٹھا رہے ہیں۔
مدلین میں کل 12 افراد سوار ہیں جن میں معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھن برگ بھی شامل ہیں۔ جہاز گزشتہ ہفتے سسلی سے روانہ ہوا تھا اور اب فلسطینی علاقے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
ادھر، اسرائیل نے امدادی مشن کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روکنے کا واضح عندیہ دے دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”مدلین کو غزہ نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔ فوج کو واضح ہدایات دے دی گئی ہیں۔ جہاز والوں سے کہتا ہوں کہ واپس چلے جائیں۔“
اس صورتِ حال پر ردعمل دیتے ہوئے گریٹا تھن برگ نے کہا “غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہئے، اور ہم اسرائیلی محاصرہ توڑنے کی کوشش کریں گے۔