الکاراز کا شاندار کم بیک، فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسپین کے نوجوان ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فرنچ اوپن 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے اٹلی کے ہانک سِنر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ یہ میچ فرنچ اوپن کی تاریخ کا طویل ترین فائنل ثابت ہوا، جو پانچ گھنٹے اور انتیس منٹ تک جاری رہا۔

الکاراز نے میچ کے ابتدائی دو سیٹس ہارے، لیکن حیران کن کم بیک کرتے ہوئے لگاتار تین سیٹس جیت کر فتح اپنے نام کی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ اپنے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

اٹلی کے ہانک سِنر کے لیے یہ فائنل مایوس کن ثابت ہوا، کیونکہ وہ تین گھنٹے پچاس منٹ سے زائد کا میچ کھیلنے کے باوجود اپنا ساتواں طویل میچ ہار بیٹھے۔

Similar Posts