فاقی بجٹ 2025-26 میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی سفارش دی تھی، تاہم آٹو موبیل پالیسی 2021-26 کے تحت اس تجویز کو منظور نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وفاقی بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز تھی۔ چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز تھی۔
معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مہنگائی پر قابو پالیا، وزیر خزانہ نے اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کردی
ذرائع کے مطابق آٹو موبیل پالیسی 2021-26 میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد مقررہے۔ ایف بی آر 850 سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا مجاز نہیں، آٹو موبیل پالیسی کے تحت چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی شرح مسترد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے آٹھویں شیڈول کی انٹری نمبر 72 کو ختم نہیں کر سکے گا، مقامی طور تیار یا اسمبل شدہ گاڑیوں پر رعایتی سیلز ٹیکس رجیم برقرار رہے گی۔