ایئر کنڈیشنر میں ’ٹن‘ کا مطلب کیا ہوتا ہے، کولنگ سے کیا رشتہ ہے؟

0 minutes, 0 seconds Read

جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں جب گرمی اپنے عروج پر ہوتی ہے، تو ایئر کنڈیشنریا ’اے سی‘ کسی نعمت سے کم محسوس نہیں ہوتا۔ شدید گرم اور مرطوب موسم میں پنکھا یا کولر اکثر ناکافی ثابت ہوتے ہیں، اور تبھی ہمیں ٹھنڈک کے لیے ایئر کنڈیشنر کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ مگر کیا ہم جانتے ہیں کہ جب ہم اے سی خریدنے جاتے ہیں اور 1 ٹن، 1.5 ٹن یا 2 ٹن جیسے الفاظ سنتے ہیں تو دراصل ان کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ اکثر لوگ اسے وزن سمجھ لیتے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

’ٹن‘ کا مطلب کیا ہے؟

اے سی میں ’ٹن‘ کا مطلب ہے ٹھنڈک پیدا کرنے کی صلاحیت یا کولنگ کیپیسٹی۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ ایک گھنٹے میں اے سی کتنی گرمی یا ہیٹ باہر نکال سکتا ہے۔

1 ٹن اے سی، 12,000 بی ٹی یو گرمی فی گھنٹہ نکالتا ہے۔

1.5 ٹن اے سی، 18,000 بی ٹی یو فی گھنٹہ

2 ٹن اے سی، 24,000 بی ٹی یو فی گھنٹہ

یہاں بی ٹی یو کا مطلب ہے ’برٹِش تھرمل یونٹ‘۔ آپ اسے گرمی ناپنے کا آلہ سمجھ لیں۔

یہ پیمائش ایک پرانے تصور سے جڑی ہے کہ ایک ٹن برف کو پگھلانے کے لیے 24 گھنٹوں میں جتنی توانائی درکار ہوتی ہے، اسی سے ’1 ٹن‘ کی بنیاد رکھی گئی۔

گرمی کا موسم: اے سی میں دھماکوں اور بھاری بلوں سے کیسے بچا جائے

اب جو مرحلہ آتا ہے کہ کمرے کے حساب سے کون سا اے سی لیں؟ تو اگر آپ کا کمرہ چھوٹا ہے جو کہ 100 سے 150 مربع فٹ، تو اس کے لئے آپ کو 1 ٹن اے سی، درمیانہ کمرہ 150 سے 250 مربع فٹ تک 1.5 ٹن اے سی، اور بڑا کمرہ یا لاؤنج 250 فٹ سے زیادہ ہو اس کے لئے 2 ٹن یا اس سے زیادہ کا اے سی بہترین کارکردگی دے سکتا ہے۔

اے سی کی ٹنّیج کا درست انتخاب نہ صرف مؤثر ٹھنڈک فراہم کرتا ہے بلکہ بجلی کے بل میں کمی اور مشین کی لمبی عمر کے لیے بھی ضروری ہے۔ اگر آپ کے کمرے کے لیے ٹن کم ہے، تو اے سی مسلسل چلتا رہے گا، اور نہ صرف زیادہ بجلی خرچ کرے گا بلکہ ٹھنڈک بھی کم دے گا۔ اگر ٹن زیادہ ہو تو کمرہ فوراً ٹھنڈا تو ہو جائے گا، لیکن نمی (humidity) کا درست توازن نہیں رہے گا۔

چلچلاتی گرمی سے نجات چاہتے ہیں تو اے سی کی ٹھنڈک کو ان طریقوں سے بڑھائیں

عموما مرطوب علاقوں جیسے کراچی یا لاہورمیں ہلکی سی زیادہ ٹنّیج لینا بہتر ہوتا ہے۔ کم استعمال والے کمروں جیسے گیسٹ روم میں کم ٹن والا اے سی بھی کافی ہوتا ہے۔

تاہم تذبذب کا شکار ہونے سے بہتر ہے کہ اے سی خریدنے سے پہلے کسی الیکٹرانکس انجینئر سے ضرور مشورہ کریں تاکہ آپ کی خریداری درست ہو۔ ایئر کنڈیشنر خریدتے وقت ’ٹن‘ صرف ایک عددی قیمت نہیں بلکہ ایک سائنسی پیمانہ ہے، جو ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہمارے کمرے کے لیے کون سا ماڈل موزوں ہوگا۔ صحیح ٹن والا اے سی نہ صرف آرام دہ ٹھنڈک فراہم کرتا ہے بلکہ بجلی کی بچت بھی یقینی بناتا ہے۔ لہٰذا ہوشیاری اسی میں ہے کہ ہم معلومات کے ساتھ فیصلہ کریں اور گرمی کے موسم کو خوشگوار بنائیں۔

Similar Posts