نیتن یاہو نے امریکا کو ایران جنگ میں دھکیلنے کا اعتراف کر لیا: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ’سانپ‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے مفاد میں دھوکا دے کر امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلا۔ عباس عراقچی نے نیتن یاہو کے ایک خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے عبرانی زبان میں گفتگو کے دوران خود اعتراف کیا کہ انہوں نے امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کے لیے اسے ’بیوقوف بنایا‘۔ ایرانی وزیر خارجہ…

Read More

امریکا اسلام آباد ایم اویو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: صدر مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کرے تو ایران بھی اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی امن، سلامتی اور مسلم ممالک کے باہمی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے…

Read More

مسجد پر حملے کا الزام: 17 سالہ امریکی لڑکی پر قتل کی فردِ جرم عائد

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک گرینڈ جیوری نے 17 سالہ لڑکی سارہ لنڈسے سینتیاگو پر کیلیفورنیا کی ایک مسجد میں ہونے والے مہلک حملے میں مبینہ معاونت کے الزام میں قتل کی فردِ جرم عائد کردی ہے۔ حکام کے مطابق لڑکی پر الزام ہے کہ اس نے 18 مئی کو سان ڈیاگو کی مسجد پر ہونے والے حملے کی لائیو ویڈیو نشر کی اور اسے دوسروں تک پہنچانے میں مدد دی۔ رائٹرز کے مطابق فورسائتھ کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی جم او’نیل نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا…

Read More

حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اور سیکڑوں امریکی فوجی مارے: ترجمان ایرانی افواج

ایرانی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، جبکہ مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے۔ بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے اصل اعداد و شمار چھپا رہے ہیں۔ ان کے مطابق افغانستان اور عراق جنگ کے دوران بھی امریکا نے ہلاکتوں کی مکمل تعداد فوری طور پر ظاہر نہیں کی تھی۔ ایرانی فوج…

Read More

بھارت یورینیم کیوں تلاش کر رہا ہے، ازبکستان کے ساتھ معاہدے کی کیا اہمیت ہے؟

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور ایٹمی توانائی کے شعبے کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز کر دی ہیں۔ آسٹریلیا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے بعد اب نئی دہلی نے ازبکستان کے ساتھ بھی طویل مدتی یورینیم کی فراہمی اور نایاب معدنیات کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ازبکستان کے دوران طے پایا۔ ازبکستان کا شمار دنیا کے سب سے بڑے یورینیم پیدا کرنے…

Read More

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر اس وقت آگ کی لپیٹ میں آگیا جب وہ ایران کی جانب سے ’غیر قانونی‘ قرار دیے گئے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران دو سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ایران کی اسلامی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے پیر کو جاری کیے گئے بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئل ٹینکر دو سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد مکمل طور پر رک گیا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے ’آئی آر…

Read More

نیپال اور چین میں ہولناک سیلاب سے ہلاکتیں 800 سے تجاوز، 3 ہزار سے زائد لاپتا

نیپال اور چین کے خود مختار علاقے تبت کی سرحد پر گلیشیئر پھٹنے کے بعد آنے والے ہولناک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 3 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ واقعے کے 5 ویں روز بھی بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہزاروں رضا کار اس کام میں شریک ہیں۔ قدرتی آفت کے باعث علاقے میں عمارتیں، پل اور بجلی کے نظام تباہ ہو چکے ہیں جس کے باعث نیپال نے…

Read More

نیپال سیلاب کے نامعلوم متاثرین کی اجتماعی تدفین: بعد میں شناخت کیسے کی جائے گی؟

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد بڑی تعداد میں ملنے والی لاوارث اور ناقابلِ شناخت لاشوں کی تدفین کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم حکام نے لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل طور پر محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ رواں ہفتے بدھ کی صبح آنے والے سیلاب نے نیپال کے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی۔ پانی اور کیچڑ کے تیز ریلے نے دیہات اور شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 675 افراد کی لاشیں برآمد…

Read More

دفاعی تیاریوں کے عمل میں کسی صورت تعطل نہیں آئے گا: ایران

ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی تیاریوں کے عمل میں کسی صورت تعطل نہیں آئے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ مسلح افواج ایک مضبوط ایران کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔ بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا کا کہنا تھا کہ موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ملک کی دفاعی تیاریوں…

Read More

’پلک جھپکتے ہی سب کچھ بہہ گیا‘: نیپال کے تباہ کن سیلاب سے بچ جانے والوں کی دردناک آپ بیتی

نیپال اور چین کی سرحد کے قریب آنے والے تباہ کن سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی، جہاں سیکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں نے اس آفت کو انتہائی خوفناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنی جان بچانے کے لیے چند ہی لمحوں میں فیصلہ کرنا پڑا۔ ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ان وادیوں میں پھنسے افراد کو نکالا جہاں بظاہر ایک گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد انتہائی تیز رفتار پانی اور ملبے…

Read More