پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 27 ستمبر کی احتجاجی کال برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا۔ وزیراعلٰی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا کہ…

Read More

خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں مزید بارشیں، سیلاب کا خطرہ

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جب کہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جب کہ بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کی لہر بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کے موجودہ نظام کے…

Read More

خیبرپختونخوا، بلوچستان میں فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشنز میں 49 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 49 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گزشتہ چند روز کے دوران مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ بھارتی پراکسیز، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف انسداد دہشت گردی مہم کے تحت کیے گئے آپریشنز میں 49 دہشت گرد…

Read More

لبنانی سفیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون سے ملاقات، ڈیجیٹل شعبے پر گفتگو

لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے وزیر مملکت اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور اور ڈیجیٹل شعبے سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں، اس کے مستقبل اور ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے کردار اور پاکستان میں اس شعبے کو مزید آگے لے جانے کے امکانات پر بھی بات…

Read More
حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان پاکستان 

حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے بدھ کے روز ملک بھر میں عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ گزشتہ ہفتے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کے بعد عید میلاد النبی ﷺ بدھ کے روز ہونے کا تعین کیا گیا تھا۔ دنیا بھر کے مسلمان ہر سال اسلامی قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے،…

Read More

عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس: حکومت نے سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں حکومت نے سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں 18 اگست کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں 18 اگست کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا…

Read More

‘کوئی تو ہے جو نہیں چاہتا مسائل کا حل نکلے’، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دوسرے اسپتال منتقل کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی اور اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے، کوئی تو ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے۔ انہوں نے…

Read More

پاکستانی کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک کی چوٹی سر کرنے کے بعد جاں بحق

پاکستانی خاتون کوہ پیما اسماء مشتاق 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران بلند پہاڑی مقام پر طبی ہنگامی صورتحال کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔ الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق اسماء مشتاق نے قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع اسپانٹک کی چوٹی کامیابی سے سر کی تھی اور اس وقت ان کی صحت اچھی تھی۔ تاہم تقریباً 6 ہزار 400 میٹر کی بلندی سے واپسی کے دوران انہیں اچانک سنگین طبی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔ الپائن کلب کے مطابق،…

Read More

عمران خان کا طبی معائنہ پمز اسپتال میں کرایا گیا، عطا تارڑ کی تصدیق

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا، جس کے دوران الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے اور طبی معائنے کے مطابق بانی پی ٹی آئی صحت مند پائے گئے۔ عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عمران خان کو پمز اسپتال لایا گیا۔ ان کے مطابق الشفا اسپتال کے راستے اور باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال پیدا…

Read More

پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں کیا ہیں؟

پاکستان میں 21 اگست کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 337 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 364 روپے 70 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی اور 13 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں ہائی اسپیڈ…

Read More