اسپتال انتظامیہ کی غفلت، زندہ بچی مردہ قرار، ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں مبینہ غفلت کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں انتظامیہ نے ایک نومولود بچی کو مردہ قرار دے کر اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا تاہم لاش ورثا کے حوالے نہ کیے جانے پر پولیس ہیلپ لائن 15 سے رابطہ کیا گیا تو بچی زندہ نکلی اور بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں نومولود بچی کو مردہ قرار دے کر اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا جب…

Read More

غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا کا کیس: ’باس‘ نامی پُراسرار کردار کی شناخت سامنے آگئی

لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے مقدمے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا ہے کہ مقدمے میں ’باس‘ کے نام سے سامنے آنے والے پراسرار کردار کا اصل نام وحید ہے، جو اوکاڑہ کا رہائشی ہے اور اسکے خلاف آٹھ مقدمات درج ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ یکم جولائی کو پولیس کو ہیلپ لائن پر اس کیس سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی،…

Read More

محبت کی خاطر سرحد پار کرنے والا آزاد کشمیر کا نوجوان بھارتی قید سے رہا

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تقریباً ایک ماہ بعد رہا کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے رہا کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان میر مقبوضہ کشمیر کی رہائشی لڑکی ارم بانو سے ملاقات کے لیے اُڑی پہنچا تھا، جہاں تقریباً ایک ماہ قبل بھارتی فورسز نے اسے…

Read More

سانحہ گل پلازہ: پولیس کا تیسری بار نامکمل چالان عدالت میں جمع، 6 ملزمان نامزد

سانحہ گل پلازہ سے متاثرہ افراد کے لیے انصاف کی امید ایک بار پھر دھندلا گئی ہے، کیونکہ پولیس نے پراسیکیوشن کے اعتراضات دور کیے بغیر کیس کا چالان تیسری مرتبہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے پہلے بھی چالان میں متعدد خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود پولیس نے اہم اعتراضات دور کیے بغیر دوبارہ چالان پیش کر دیا۔ حیران کن طور پر اس بار بھی چالان کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کی اہم رپورٹ شامل…

Read More

غیر ملکی خواتین اغوا کیس: میڈیکل رپورٹ میں ایک خاتون سے زیادتی ثابت

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں ایک خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب وینزویلا سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون اسٹرڈ گیبریلا روبنسن کا مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کیا گیا بیان بھی سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے تمام الزامات کی تصدیق کی ہے۔ لاہور کے ڈیفنس سی پولیس اسٹیشن میں دو غیر ملکی خواتین کی جانب سے مبینہ اغوا، اجتماعی زیادتی اور تاوان طلبی کے مقدمے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے…

Read More

شہید خامنہ ای کی قیادت اور دانشمندی کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی: وزیراعظم

وزیراعظم نے ایران کے دورے کے دوران شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہر مشکل وقت میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایرانی عوام سے اظہارِ یکجہتی…

Read More

کراچی میں بادلوں کا راج، شام میں ہلکی بوندا باندی کا امکان

شہر قائد میں آج بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے، تاہم دن بھر موسم مرطوب رہنے اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شام کے اوقات میں شہر کے چند علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے، تاہم آئندہ ہفتے شہر میں کسی قابلِ ذکر بارش کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،…

Read More

بلوچستان بس حادثہ: کوچ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج، کوئٹہ میں دفاتر سیل

بلوچستان حکومت نے دانہ سر میں پیش آنے والے المناک بس حادثے کے بعد متعلقہ مسافر کوچ کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جب کہ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے کوئٹہ میں موجود دفاتر سیل کر دیے گئے ہیں اور حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ جمعے کو بلوچستان حکومت نے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں بس حادثے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ مسافر کوچ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کے…

Read More

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پیٹرول پمپس ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف آئل ڈپوز پر کسٹمز اور ایف آئی اے کی ٹیموں کی جانب سے چھاپے مارے جانے اور اسٹاک چیکنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ ایف آئی اے اور کسٹمز کی جانب سے اسٹاک کی جانچ پڑتال کے باعث آئل ٹینکرز کی روانگی میں تاخیر ہوئی، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد پیٹرول پمپس کو…

Read More

عدالت نے این ایچ اے کو نان ایم ٹیگ گاڑیوں سے اضافی ٹول ٹیکس وصولی سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والے ایم ٹیگ رکھنے والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے این ایچ اے کو اضافی ٹول وصول کرنے سے روکتے ہوئے وزارتِ مواصلات سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعے کے روز جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایڈووکیٹ جلال حیدر کی جانب سے دائر درخواست کی۔…

Read More