author

لاہور، ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے گھر سے برآمد نقدی اور قیمتی سامان کی تفصیل جاری

پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے قیمتی سامان اور نقد رقم کی تفصیل جاری کردی۔ لاہور پولیس کے مطابق سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے تھے۔ […]

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ برابر

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ ملائشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے بھارت کے خلاف پہلے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی۔ جس کو دوسرے کوارٹر میں بھارت […]

آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوستوں کیساتھ ویڈ کا نشہ کیا تھا؛ ملالہ کا انکشاف

ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ میں تعلیم کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔ برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے چونکا دینے والے انکشاف میں بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوستوں کے ساتھ ویڈ (Weed) کا نشہ کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ […]

افغان کیمپ کی خالی زمین اور مکانات پر قبضے کا خدشہ، ڈی آئی جی کا کراچی پولیس چیف کو خط

پولیس حکام نے افغان بستی میں مقیم افغان شہریوں کی وطن  واپسی کے بعد خالی ہونے والے مکانات اور زمین  پر قبضےکا خدشہ ظاہر کردیا اور ڈی آئی ویسٹ نے کراچی پولیس چیف کو خط ارسال کردیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود […]

مڈگاسکر میں جین زی احتجاج کے بعد فوج نے کنٹرول سنبھال لیا

رائٹرز کے مطابق مڈگاسکر کی فوج کے ایک کرنل نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ فوج نے افریقی جزیرہ ملک کا اقتدار سنبھال لیا ہے، جبکہ صدر اینڈری راجولینا ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کرنل مائیکل رانڈریانیرینا، جنہوں نے حکومت مخالف جنریشن زی مظاہرین کے ساتھ […]

غزہ امن معاہدہ یا سیاسی مبالغہ؟ اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر میں کئی متنازع دعوے

غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں خطاب کیا اور اس معاہدے کو اپنی کامیابی قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ یہ ’ایک نئے مشرقِ وسطیٰ‘ کا آغاز ہے مگر اپنے خطاب میں فلسطینیوں کے حقوق […]

Express Entertainment unveils new era with ‘Dil Dhoondta Hai Phir Wohi’

In its commitment to quality programming through its renewed vision of revamping the platform, Express Entertainment is gearing up for a unique programming line up that promises to offer audiences fresh and distinctive titles. To bring variety to its programming, Express Entertainment works with both experienced drama professionals and emerging producers who take on creative […]

کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چہل قدمی؛ مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ ٹوٹ گئی، سر پر چوٹیں

کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چہل قدمی کے دوران فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ میں فریکچر آگیا۔ لیجنڈ مصطفیٰ قریشی نے 700 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کے متعدد ڈائیلاگز اب بھی زبان زد عام ہیں۔ انھوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک حادثے کے بارے میں […]