3 ماہ کا وعدہ، 3 سال مزید انتظار: ریڈ لائن بی آر ٹی 2028 تک مکمل ہوگا، عدالت میں انکشاف

کراچی میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل سے متعلق سندھ حکومت اور میئر کراچی کے تین ماہ میں مکمل کرنے کے دعوے غلط ثابت ہوگئے۔ عدالت میں انکشاف ہوا ہے کہ منصوبہ اب 2028 تک مکمل ہوگا، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر اور کنٹریکٹر کی سائٹ سیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے منصوبے کی تکمیل سے متعلق پیش رفت پر سوال اٹھایا۔ دورانِ سماعت عدالت نے…

Read More

‘وزیرِاعظم اپنا گھر اسکیم’ کا اجرا: ایک کروڑ روپے تک قرض کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو ملک بھر میں کم آمدنی والے افراد کے لیے پانچ سالہ ’وزیرِاعظم اپنا گھر پروگرام‘ کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت 32 کھرب روپے کی لاگت سے 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف رہائش کا مسئلہ حل کرے گا بلکہ معیشت میں روزگار اور صنعتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے کو حکومت کی ترجیحات میں…

Read More

تکنیکی خرابی: یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے کی پاسپورٹ سروسز معطل

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے پاسپورٹ پراسیسنگ سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو پاسپورٹ خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارت خانے نے بدھ کے روز تکنیکی مسائل اور معمول کے مرمتی امور کے باعث پاسپورٹ کے اجراء کو معطل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری اپنے پاسپورٹ…

Read More